ابنا: رات سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزیدچار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ،گذشتہ روز بھی 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی میں وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی موجودگی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے باوجود پرتشدد واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر سیون سے ایک گاڑی سے ہاتھ پاوٴں بندھی دو لاشیں ملی ہیں ، جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ اورنگی سیکٹر تیرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی اورنگی ، گلستان جوہر ، لانڈھی ،، شیر پاوٴ کالونی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ .............
/169